کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی ائیر لائن نے ائیر سفاری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے اور مسافروں کی جانب سے سخت احتجاج کے بعد ائیر سفاری بند کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائن نے اپنی فضائی روٹ ائیر سفاری کو بند کردیا باخبر ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کے احتجاج کے بعد کیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ا ئیر سفاری کو آپریشنل مسائل کے وجہ سے بند کیا گیا۔نتظامیہ کے جانب سے مختلف شعبوں کو ای میل ارسال کردی گئی۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا تھا کہ ائیر سفاری کو آپریشنل مسائل کے وجہ سے بند کیا گیا جبکہ ائیر سفاری کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا گیا ہے۔قومی ائیر لائن نے ائیر سفاری اچانک بند کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا جا رہاہے کہ اس کے پیچھے سپریم کورٹ کی جانب سے ایکشن اور مسافروں کے ردعمل کے بعد اس سفر کو بند کر دیا گیا ۔
قومی ائیر لائن کا ائیر سفاری بند کرنے کا فیصلہ
Jul 29, 2018