دکھی انسانیت کی خدمت کر کے انسان اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتا ہے: ڈاکٹر اظہر امین

Jul 29, 2018

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی) چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمداظہر امین اور نئے تعینات ہونے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ننکانہ ڈاکٹر رانا شبیر احمد کے اعزاز میں ننکانہ کے سماجی کارکن حاجی محمد زاہد جوئیہ نے ٹی پارٹی دی جس میں ہسپتال کے تمام سٹاف نے شرکت کی اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے انسان اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتا ہے اس لیے ہسپتال کے تمام سٹاف کو چاہیے کہ وہ مریضوں کو طبی امداد دینے کے لیے اپنے فرائض منصبی پوری تن دہی کے ساتھ سر انجام دیں مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی نا قابل برداشت ہو گی اس موقع پر حاجی محمد زاہد جوئیہ نے نئے تعینات ہونے والے سی او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین اور ایم ایس ڈاکٹر محمد شبیر کو مبارکباد پیش کی۔

مزیدخبریں