شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں شفیق اشرفی نے کہا کہ تحریک انصاف کی کامیابی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے تحریک انصاف کی ملک گیر کا میابی شفاف اور منصفانہ الیکشن کی بنا پر ہے ملک بھر میں پی ٹی آئی کی کامیابی سے پاکستا ن کے عوا م ا ب مسائل اور بحرا نو ں سے نجا ت حاصل کریں گے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن بطور وزیراعظم نئے ترقی یافتہ اورخوشحال پاکستان کے خوا ب کو پورا کریں گے، تحریک انصاف عوام کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور عوام کے مسائل حل کر کے اس اعتماد کی فضا کو مزید بہتر بنائے گی ہمیں 22سالہ سیاست کا پھل مل گیا ہے ،عمران خان عوام سے کیا ہواہر وعدہ پورا کریں گے۔