شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری و ممبر ضلع کونسل بینش قمر ڈار نے کہا کہ سول بالادستی کو چیلنج کرنے والوں اوراسمبلی پر لعنت بھیجنے والوں نے عوامی رائے کی توہین کی اورکشکول میں اقتدار لیا نتائج الیکشن کے جس طرح حاصل کیے وہ سب کو پتہ ہے وزیر اعظم ہاؤس گورنر ہاؤس اوروزیر اعلیٰ ہاؤس کو پر تعیش کہنے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ قومی ورثہ ہے جہاں غیر ملکی وفود کی آمدورفت جاری رہتی ہے ان کو بنی گالا کی طرف بھی نظر کرنی چاہیئے،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن شعبہ خواتین وارڈ نمبر 49صدر نصرت بانو، جنرل سیکرٹری روبینہ کوثر، مس امبر ملہی، اقراء ارشد، ثناء یوسف، انعم منیر و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کاحل چاہتے ہیں نعروں دعوؤں کی سیاست نہیں بلکہ جمہوری عمل کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی یقینی ہوتی دیکھنا چاہتی ہے جسے صرف مسلم لیگ (ن) یقینی بناسکتی ہے مگر ہمارے مینڈیٹ کو حالیہ انتخابات میں چوری کیا گیا، مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب ارکان اسمبلی رانا تنویر حسین، جاوید لطیف ، سردار عرفان ڈوگر، پیر سید اشرف رسول ، میاں جلیل احمد شرقپوری، میاں عبدالرئوف ، چوہدری محمود الحق شاہین اور چوہدری سجاد حیدر گجر کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ۔