اسلام آباد(سی پی پی) پاکستان کے لیجینڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی صاحبزادی لاریب عطا اللہ کئی ہالی وڈ فلموں میں وژول ایفیکٹس (VFX) آرٹسٹ کے طور پر کام کرچکی ہیں اور اب انہوں نے مشن امپوسبل اور مشن امپوسبل فال آٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔ لاریب اب تک ایکس مین، گوڈزیلا، دی وائج آف دی ڈان ٹریڈرز اور پرنس کیسپیئن میں بھی وی ایف ایکس آرٹسٹ کے طور پر اپنی مہارت دکھا چکی ہیں۔لاریب نے اپنا کیریئر 2006 میں 19 برس کی عمر میں شروع کیا اور تعلیم کے دوران وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ اکیلی لڑکی تھیں۔