ملتان( سماجی رپورٹر) ادارہ قومی بچت کی جانب سے 25ہزار اور7500ہزارروپے والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو بالترتیب راولپنڈی اور کوئٹہ میں ہوگی۔ 25ہزار روپے کے انعامی بانڈ کا پہلا انعام 5کروڑ روپے کا ایک ڈیڑھ کروڑ روپے کے 3انعامات اور 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696انعامات دئیے جائیں گے جبکہ 7500 روپے کے انعامی بانڈ کا پہلا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کا ایک، 50لاکھ روپے کے 3اور 93ہزار روپے کے 1696انعامات دئیے جائیں گے۔
25اورساڑھے سات ہزار والے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اگست کو ہوگی
Jul 29, 2018