ٹیکس ادائیگی کے طریقہ کارمیں تبدیلی لائی جائے:خواجہ حبیب الرحمن

لاہور( سٹاف رپورٹر)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی اور ادائیگی کے طریق کار میں تبدیلی کے بغیر ملکی معیشت آئی سی یو سے باہر نہیں آسکتی،ٹیکسوں کی ادائیگی کے حوالے سے پاکستان عالمی درجہ بندی میں173 ویں نمبر پر ہے،کاروباری برادری سال میں 47مختلف نوعیت کے ٹیکسزادا کرتی ہے جو جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ تعدادہے،بھارت کے تاجر سال میں 13،یو اے ای چار اور ملائشیا کے تاجروں سے سال بھر میں مختلف نوعیت کے8ٹیکس وصول کئے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مختلف تاجر تنظیموں کے عہدے داروں سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری آسانیوں کے لئے عالمی رینکنگ میں بہتری لانا بہت ضروری ہے،کاروباری شعبہ کو دبا سے باہر لانے کے لئے ٹیکسوں میں کمی،ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی اور ریفنڈز کی ادائیگی کے لئے موزوں طریقہ کار واضع کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن