تحفظ ختم نبوت الائنس کے اراکین کا بازیابی نعلین پاکؐ مظاہرہ

Jul 29, 2019

لاہور (پ ر) تحفظ ختم نبوت الائنس اور تحریک بازیابی نعلین پاکؐ کے اراکین نے 31 جولائی 2002 کو لاہور بادشاہی مسجد میں محکمہ اوقاف کی زیرتحویل تبرکات گیلری سے چرائے گئے نعلین مبارکؐ کی تاحال عدم بازیابی اور ان کے چوروں کی عدم گرفتاری کیخلاف شالیمار روڈ پر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور زبردست نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الحاج پیر سید ولی اﷲ شاہ بخاری‘ مفتی غلام حسین نعیمی‘ مفتی محمد عمر‘ پیر ایس اے جعفری‘ محمد ریاض چودھری‘ شکیل بھٹی‘ حاجی محمد فیصل نے کہا کہ 31 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔

مزیدخبریں