حکومتی ٹکراؤ کی پالیسی سے ملک میں انتشار بڑھ رہا ہے، اکرام اللہ خان کاکڑ

Jul 29, 2019

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اللہ خان کاکڑ شیخ آصف رفیق عبدالحمید خان کاکڑ شیخ محمد عمران پروفیسر سمیع اللہ خان ظہیر اقبال چودھری شیخ عمران مانی میاں محمد تابندہ کاکڑ قاضی ساجد محمد علی ٹیپو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومتی ہٹ دھرمی اور ٹکرائو کی پالیسی سے ملک میں انتشار بڑھ رہا ہے حالانکہ جن سیاستدانوں کے خلاف موجودہ حکومت صف آرا ہے وہ بھی عوامی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئے تھے اور انہوں نے ملک چلایا محاذ آرائی کی یہ پالیسی حکومت کی کم عقلی ظاہر کرتی ہے جس سے ملک کو نقصان ہی ہوگا حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔

مزیدخبریں