اسرائیل کی امداد بند کی جائے: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا مطالبہ

Jul 29, 2019

واشنگٹن (اے پی پی) سینیئر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے وائٹ ہاؤس سے اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔2020 ء کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹس کے ایک نامزد امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کی حمایت امریکا کی پالیسی نہیں ہونی چاہیے۔ پوڈ سیو امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے برنی سینڈرز نے اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو نسل پرست قرار دیا۔انہوں نے اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم کے نسل پرستانہ رجحانات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کو مشرق وسطی کی تمام قوموں اور ملکوں کے ساتھ تعاون کی پالیسی اختیار کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں