یمنی فوج اورحوثیوں کے درمیان دومقامات پر گھمسان کی جنگ72جنگجوہلاک ِ

Jul 29, 2019

صنعاء (این این آئی)یمن کی آئینی حکومت کی وفادار فوج نے ملک میں ایران نواز حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ گورنری کی باقم ڈاریکٹوریٹ میں اہم پیش قدمی کا دعویٰ کیا ہے۔ لڑائی میں سرکاری فوج نے باغیوں کے خلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جب کہ دونوں طرف سے گھمسان کی جنگ کی گئی۔ نایف اور اس کے اطراف سے حوثی ملیشیا کے جنگجو فرار ہوگئے جب کہ لڑائی میں 72 جنگجو ہلاک اور90سے زائد زخمی بھی ہوئے ۔ گولہ باری کے نتیجے میں حوثیوں کی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ادھر عرب اتحادی فوج نے صعدہ میں حوثی باغیوں کمک پربمباری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں 39 حوثی جنگجو ہلاک اور ان کی فوجی گاڑیاں اور اسلحہ تباہ ہوگئے۔ بریگیڈ 9 کے سربراہ بریگیڈیئر ادیب الشھاب نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے باقم میں تزویراتی اہمیت کے حامل علاقے نایف کوباغیوں کو سے آزاد کرانے کے بعد اس پر قومی پرچم لہرا دیا۔

مزیدخبریں