شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے والے اللہ سے ڈریں:امیرالعظیم

Jul 29, 2019

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے عرفان صدیقی کی گرفتاری ، ان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کرنے اور اڈیالہ جیل بھجوائے جانے کے معاملہ کا جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ شرفاء کی پگڑیاں اچھالنے والوں کو سمجھ جانا چاہیے کہ وہ اللہ کے غضب کو دعوت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ ادوار میں ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہوتا تھا ، اب ہر شاخ پر بے شرم اور مدہوش الو بیٹھے قانون اور احتساب کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں