اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن جدہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسقط کے راستے جدہ جانے والے مسافر سے 7 کلو 850 گرام بران شوگر (ہیروئن)برآمد ہوئی ہے۔ مسافر کے بیگ کو اسکینگ کے دوران مشکوک قرار دے کر چیک کیا گیا تو اس میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد ہوئی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق مسافر کا نام محمد عدنان ہے اور وہ شیخوپورہ کا رہائشی ہے، ملزم کو برآمد ہیروئن سمیت مزید تحقیقات کے لیے اے این ایف کے حوالے کردیا گیا ہے۔