مادرِوطن کیلئے سیکورٹی فورسزکے جوان اپنی جانوں کانظرانہ پیش کررہے ہیں،علی امین گنڈاپور

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر امورکشمیروگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پورنے ملک میں قیام امن کی کوششوں اوردہشت گردی کے خلاف مہم میں شہیدہونے والے سیکورٹی اداروں کے افسران اورجوانوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادرِوطن کے ایک ایک انچ کو محفوظ بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز کے جوان روزانہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں۔سیکورٹی فورسزکے افسران اورجوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں کے ذریعے ملک سے دہشت گردی کے اْس ناسورکا خاتمہ کیا ہے کہ جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سیکورٹی فورسزکی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ملک میں امن کے حوالے سے بین الاقوامی برادری اور اداروں کا اعتماد بحال ہو چکا ہے اور حال ہی میں پاکستان کو سفارتی لحاظ سے بھی ایک فیملی سٹیشن کا درجہ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن بحال ہونے کی بدولت برٹش ایئرویز نے بھی اپنی سروسزکا دوبارہ آغازکیاہے اوردیگراہم ممالک کی ایئرلائنز بھی جلد پاکستان میں اپنی سروسزبحال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب بھی پاکستان کو کسی سفارتی محازپرکامیابی ملتی ہے تو ساتھ ہی دْشمن اپنی بوکھلاہٹ اور ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کا سہارا لیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات بھی دشمن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کا ردعمل ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز ملک میں موجود دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کریں گے اور پاکستان کے ایک ایک کونے کوامن کے حوالے سے اپنی مثال آپ بنایا جائے گا۔ علی امین خان گنڈا پور نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں امن قائم ہونے کے بعد وہاں پرْامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے بعد عوام کے نمائندے ان علاقوں کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا بھرپورکردارا دا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ موجود بارڈرکو محفوظ بنانے کے لیے باڑ لگانے سمیت متعدد اقدامات جاری ہیں اور ان اقدامات سے وزیرستان اور بلوچستان میں سو فیصد امن قائم کرنے میں بے پناہ مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجود حکومت ملک کو امن کے حوالے سے اْس قدر محفوظ بنانے کے لیے تہہ کیے ہوئے ہے جو دْنیا میں سیاحت کی ترقی اور بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے اپنی مثال آپ بنے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام ملک کے دفاع اور قیام امن کے حوالے سے اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن