کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نالائق اعلیٰ ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ کی تصاویر لگانا جرم نہیں۔ وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات کی ایک لاکھ تصاویر چھپوا رہا ہوں۔ کچرے کی تمام جگہوں پر تصاویر لگائیں گے۔
عالمگیر خان نے جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں کا چہرہ بے نقاب کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گٹر کا ڈھکن پر سابق وزیراعلیٰ کی تصاویر لگانا جرم نہیں گٹر پر تصاویر کا احتجاج دنیا بھر میں ہوتا ہے۔ ہم دعوت دیتے ہیں گورنر ہاؤس پر احتجاج کریں۔ وزیراعلیٰ اور وزیر بلدیات کی ایک لاکھ تصاویر چھپوا رہا ہوں۔ کچرے کی تمام جگہوں پر تصاویر لگائیں گے۔ انہوں نے کہا جلد عوام پی پی والوں کا چہرہ کالا کرے گدھوں پر بٹھائیں گے۔ اسمبلی اجلاس سراج درانی اور فریال تالپور کو بچانے کیلئے بلاتے ہیں۔
مراد شاہ نالائق اعلیٰ‘ گٹر ڈھکن پر تصاویر لگانا جرم نہیں‘ کچرے ڈبوں پر بھی لگائیں گے: فردوس شمیم
Jul 29, 2019