اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سینٹ کا غیر معمولی اجلاس جمعرات کو ہو گا

اسلام آباد(صباح نیوز)اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سینٹ کا غیر معمولی اجلاس جمعرات یکم اگست کو طلب کر لیا گیا ہے ارکان اکٹھے سینٹ اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے اور تمام ارکان کو مشترکہ اجلاس میںجمع کیا جائے گا تمام جماعتوں کے قائدین نے اپنی اپنی جماعتوں کے ارکان سینٹ کو ہر صورت میں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے اجلاس اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق چیئرمین سینٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو اور دیگر جماعتوں کے رہنمائوں کی مشترکہ صدارت میں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سینٹ سے ان جماعتوں کے قائدین نے براہ راست رابطے کیے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین یکم اگست کو اسلام آباد میں موجود ہونگے اور ممکنہ طور پر اس روز پارلیمنٹ ہائوس نہ آنے والے ارکان سے ہنگامی طور پر رابطے کر کے ان کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اپوزیشن قائدین نے 63 سے زائد اپنے سینئرز کو آئندہ ہفتے اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سینٹ اجلاس میں چیئرمین سینٹ کے خلاف رائے شماری میں حصہ لینے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی ارکان کو بریف کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن