نوٹس برطانوی اخبار کو کیا، ٹانگیں حکومت کی کانپ رہی ہیں: مریم اورنگزیب

 اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار کو شہبازشریف کا نوٹس گیا تو مرچیں شہزاد اکبر اور حکومت کو لگیں، حکومت پاکستان کا کیا کام کہ ایک اخبار کا دفاع کرے؟ اڈیالہ جیل کے باہر عرفان صدیقی کے ہمراہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جلد ختم ہوگی، ان کو این آر او نہیں دینگے۔ یہ باہر جا کر کہتے ہیں نواز شریف کا ٹی وی اور اے سی اتار دونگا، یہ ملک کی ترقی اور معاشی بہتری کی بات کیوں نہیں کرتے؟ ملک کا دیوالیہ نکال دیا، کرپشن ثابت نہ ہوئی تو جھوٹے اخبار کا سہارا لیا گیا۔ برطانیہ میں قانونی نوٹس بھیجنے کا طریقہ کار ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیلی میل میں خبر وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر نے پلانٹ کروائی۔ حکومت نے دیوالیہ پن چھپانے کیلئے ایک بار پھر سرکاری خرچے پر شہزاد اکبر کو بٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کی ضمانت نہیں بلکہ ان کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جانا چاہیے تھا۔ ان کے ہاتھ میں ہتھکڑی اور قلم کی تصویر تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ عرفان صدیقی کی رہائی میڈیا اور سول سوسائٹی کا پریشر تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...