لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آ رتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور لاہور پہنچ گئے۔لاہور پہنچنے کے بعد ہیڈ کوچ مکی آ رتھر اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور بورڈ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھرورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ بورڈ حکام کے حوالے کریں گے۔مکی آرتھر 2 اگست کو کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف بیان کریں گے۔
مکی آرتھر ‘گرانٹ فلاور لاہور پہنچ گئے پی سی بی حکام سے ملاقاتیں ہونگی
Jul 29, 2019