لاہور(سپورٹس رپورٹر) پشاور زلمی نے پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے موقع کو یادگار بنانے کا فیصلہ کرلیا، پشاور زلمی پورے پاکستان میں پی ایس ایل پروموشن پروگرامز ترتیب دیگی جس میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے موقع پر زلمی ایونٹ سے پہلے اور دوران پروموشن ایونٹس کرے گا۔ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کی واپسی کی بنیاد رکھی اور پی ایس فائیو کے دوران فینز کے لیے زلمی کی جانب سے پروموشن ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ جس میں غیر ملکی کرکٹرز بھی شریک ہوں گے۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ ہماری کوشش اور مطالبہ ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے دوران پشاور زلمی کے میچز کا پشاور میں بھی انعقاد کیا جائے۔ پشاور کے شہریوں کو بھی پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھنے اور ہوم ٹیم پشاور زلمی کو ہوم گراونڈ پر ان ایکشن دیکھنے کا موقع ملنا چاہیے۔