لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی کوریا میں سوئمنگ چیمپئن شپ کے دوران بالکونی گرنے کا خطرناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 2 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ 8 امریکی کھلاڑی بھی زخمی ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 16 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔