کرکٹ کا فروغ ‘قطر میں بھی 10، 10 لیگ کرانے کا اعلان

Jul 29, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر )کرکٹ لیگز کی تعداد میں اب ایک اور لیگ کا اضافہ ہوگیا۔شارجہ کے بعد اب قطر میں بھی 10، 10 اوورز کی کرکٹ لیگ ہو ا کرے گی، سابق کپتان شاہد آفریدی کو اس کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی نے اس لیگ کی10 نمبر کی اپنی شرٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاکربہت خوشی ہورہی ہے کہ قطر پریمیئرلیگ کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منظوری دیدی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ قطر میں مقابلوں سے نہ صرف یہاں کھیل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی بلکہ قطر میں سیاحت بھی بڑھے گی۔ شاہد آفریدی نے کرکٹ لیگ کے آرگنائزر کو لیگ کی منظوری ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ قطر پریمیر ٹی ٹین لیگ 4 سے 6 ٹیمز کے درمیان خلیجی ریاست میں کھیلی جائے گی۔ قطر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر یوسف جہم الکواری نے ٹوئٹر پراعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ قطرکرکٹ ایسوسی ایشن ’’امسال کے آخر میں ٹی ٹین لیگ کا انعقاد کرانے جارہی ہے اور ممکنہ طور پر یہ نومبر یا دسمبر میں ہو گی۔

مزیدخبریں