اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ آج فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں زیر تربیت ماڈل کورٹس کے ججوں کی تعارفی تقریب سے خطاب کریں گے۔بعدازاںچیف جسٹس پاکستان آصف سعید خان کھوسہ اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد کل صبح سرکاری دورے پر روس روانہ ہونگے،ان کی عدم موجودگی میں جسٹس شیخ عظمت سعید قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار احمد روس میں منعقدہ دسویں عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے کانفرنس روس کے دارالحکومت ماسکو میں 31 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہے گی۔چیف جسٹس روس کے فیڈرل بیلف سروس کے سربراہ کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کے لئے جائیں گے۔ چیف جسٹس کی عدم موجود گی میں جسٹس شیخ عظمت سعید قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔قائم مقام چیف جسٹس کل اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے،جسٹس عمر عطا بندیال ان سے حلف لیں گے۔