منی لانڈرنگ کیس، فریال تالپورکو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(نا مہ نگار) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگامنی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر پاکستان آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو ریمانڈ مکمل ہو نے پر آج پیش کیا جائے گا، اسلام اآباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر مقدمے کی سماعت کر یں گے، گزشتہ سماعت پر جج محمد بشیر نے آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں سات دن کی تو سیع کر تے ہوئے انہیں29جولائی کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کر نے کی ہدایت کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن