کراچی (اسپورٹس رپورٹر ) ہوم لیس ورلڈکپ فٹبال کارڈف(ویلز) میں شرکت کے لیئے پاکستان اسٹریٹ فٹبال ایلڈرز کی ٹیم یو کے پہنچ گئی اور افتتاحی تقریب میں پاکستان کے سبزہلالی۔پرچم کے ساتھ حصہ لیا۔ٹیم کی قیادت مہران یونیورسٹی جامشورو کے طالب علم عبداللہ قادری کررہے ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں ٹنڈو باگو سندھ کے احسان علی و عمار محبوب، گورنمینٹ ڈگری کالج لطیف آباد کے طالب علم و گول کیپر عبداللہ شاہ، عدنان، کرار شاہ، سیف اللہ خان،مراد خان شامل ہیں جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن احمد نواز ٹیم کے مینیجر،اسی کالج کے طارق توفیق ٹرینر اور گورنمنٹ نزرتھ گرلز کالج کی سیدہ نسیمہ شاہ کوچ ہیں۔ویلز پہنچنے کے بعد ہوم لیس ورلڈ کپ کی پاکستان میں پارٹنر PDP فائونڈیشن کے صدر و ٹیم مینیجر احمد نواز نے حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری و میڈیا مینیجر پرویز شیخ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فزیکل ایجوکیشن ڈویلپمینٹ اینڈ پیس فائونڈیشن پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر شرکت اعزاز ہے۔ افتتاحی تقریب انتہائی شاندار تھی۔ مزکورہ 17 ویں ہوم لیس ورلڈ کپ فٹبال میں 50 سے زائد ممالک کے 500 سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہیں۔