واجہ شہہ عبدالغنی بلوچ شہید ٹورنامنٹ ماڑی پور گرین ایف سی نے جیت لیا

Jul 29, 2019

کراچی (رپورٹ منیر احمد بھٹی) حیدری بلوچ فٹبال کلب کے زیر اہتمام واجہ شہہ عبدالغنی بلوچ شہید فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ ماریپور بلوچ اور ماریپور گرین کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ ماریپور گرین کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت کر ونر ٹارفی کے ساتھ ڈیڑھ لاکھ روپے کا کیش انعام بھی اپنے نام کیا۔ اس شاندار فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق سینیٹر یوسف بلوچ تھے جن کا میچ کے وقفے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا۔ پورا اسٹیڈیم شائقین فٹبال سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے خلاف برتری حاصل کرنے کے لئے دونوں ٹیموں کے فارورڈز نے بھرپور کوششیں کیں اور اس کوشش میں میچ کے 20 ویں منٹ میں گرین بلوچ کی ٹیم کو ایک پینلٹی کک ملی جس سے فائدہ اٹھاکر گرین بلوچ کے مقید نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلادی۔یہی گول میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول ثابت ہوا۔ دوسرے ہاف میں گرین بلوچ کی ٹیم نے اپنی برتری کو دہری کرنے اور ماریپور بلوچ کی ٹیم نے گرین بلوچ کی برتری کو ختم کرنے کے لئیے متعدد موو بنائے لیکن دونوں ٹیموں کو گول اسکور کرنے میں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

مزیدخبریں