بنگلہ دیش نے ویٹوری کو اسپن بائولنگ کوچ مقرر کر دیا

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق جنوبی افریقن کرکٹر چارل لانگ ویلڈت کو فاسٹ بائولنگ اور سابق کیوی آل رائونڈر ڈینل ویٹوری کو سپن بائولنگ کوچ مقرر کر دیا۔لانگ ویلڈت کو کورٹنی والش کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے اور دونوں کے درمیان دو سال کا معاہدہ طے پایا ہے جبکہ ویٹوری رواں سال کے آخر میں دورہ بھارت سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم جوائن کریں گے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔
بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمارے لانگ ویلڈت کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے ہیں اور وہ دو برس تک ذمہ داریاں جاری رکھیں گے جبکہ ویٹوری ان دنوں امریکہ میں ہیں انہوں نے بھی ای میل کے ذریعے دستیابی ظاہر کی ہے، وہ دورہ بھارت سے قبل ٹیم جوائن کریں گے اور 100 دن تک فرائض انجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن