وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عرفان صدیقی کے ساتھ پیش آنے والےواقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔آج اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ حقائق کی روشنی میں فیصلہ ہوگا کہ قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب کون ہوا؟جس کسی نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہوگی اس کو اس کے کیے کی سزا ضرور ملے گی۔معاون خصوصی نے کہاکہ عرفان صدیقی صاحب نظام کے ان نقائص کا شکار ہوئے جن کی درستگی کیلئے عمران خان پرعزم ہیں۔وزیراعظم نے اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا۔انہوں نے کہاکہ لیگی رہنماوں نے سیاسی آکسیجن حاصل کرنے کیلئے صدیقی صاحب کے معاملے کو اچھالا۔