وزیراعظم کا پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپرتعمیرکرنےکےعزم کااعادہ

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر تعمیر کرنے کے لئے اپنے عزم کااعادہ کیاہے جہاں عوام کے حقوق، قانون کی حکمرانی اور شہریوں کو برابر کی سطح پر سہولتوں کی فراہمی یقینی ہو۔

وہ آج ایوان صدر اسلام آباد میں اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

 انہوں نےکہاکہ ریاست مدینہ ایک جدید ریاست تھی جس میں ہر شہری کے حقوق محفوظ تھے اور پاکستان کو بھی اسی نمونے پر تعمیر کیا جائے گا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ریاست مدینہ کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے عوام کے حقوق کو یقینی بنانے کےلئے جدوجہد کررہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت ملک میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات کو محفوظ اور بہتر بنائے گی اور انہیں مذہبی رسومات کی ادائیگی کےلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت بابا گرونانک کے پانچ سو پچاس ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کے لئے کرتار پور راہداری کھولنے کےلئے پرعزم ہے۔

 وزیراعظم نے افسوس ظاہر کیا کہ جب حکومت ماضی کے حکمرانوں جو ملک کے قرضے چھ ہزار ارب سے تیس ہزار ارب روپے تک لے گئے کے خلاف قانون پر عملدرآمد  کررہی ہے تو واویلا کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نےکہاکہ ریاست مدینہ ایک جدید ریاست تھی جس میں ہر شہری کے حقوق محفوظ تھے اور پاکستان کو بھی اسی نمونے پر تعمیر کیا جائے گا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ریاست مدینہ کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے عوام کے حقوق کو یقینی بنانے کےلئے جدوجہد کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن