خیبرپختونخوامیں ہنگامی اورتباہ کن صورتحال میں معلومات اوررہنمائی فراہم کرنے کےلئےموبائل ایپ متعارف

خیبرپختونخوا حکومت نے ہنگامی اور تباہ کن صورتحال میں معلومات اور رہنمائی فراہم کرنے کےلئے موبائل ایپ متعارف کرائی ہے۔

‘‘ایمرجنسی الرٹ   پی ڈی ایم اے   کےپی ’’ کے نام سے یہ موبائل ایپ ناگہانی آفات ، انتباہ، حادثات،جائے وقوعہ کے نقشوں، امدادی کارروائیوں اور سڑک بند ہونے سے متعلق معلومات پر مشتمل ہے۔

 اس کےعلاوہ یہ ایپ صارفین کو موسم کی تازہ ترین صورتحال اور مشوروں، سیلاب کی اطلاع، دریاوں کے بہاو کی صورتحال اور بارش کی پیشگوئی سے بھی باخبر رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن