دفتر خارجہ نے آج بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر Gaurav Ahluwalia کو طلب کرکے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر سخت احتجاج کیا۔ گزشتہ روز نیزہ پیر سیکٹر کے دیہات Mandhar اور کرنی میں بھارتی فوجیوں کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک بے گناہ خاتون شہید جبکہ تین شہری شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اسی طرح کیلر سیکٹر کے گاوںKatchar میں ایک بے گناہ شہری زخمی ہوگیاتھا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نےایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کےعلاقوں کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنارہی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور انسانی وقار کے خلاف اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کے منافی ہے۔