قومی اسمبلی کا اجلاس9 اگست تک جاری رکھنے کا فیصلہ

 قومی اسمبلی کا رواں  اجلاس نو اگست تک جاری رکھنے کا فیصلہ ہواہے ،یہ فیصلہ اسپیکرقومی اسمبلی  اسد قیصر کی زیر صدارت ہاوس بزنس مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ دولت مشترکہ کانفرنس کی بدولت کل منگل اور بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس نہیں ہوگا۔ اپوزیشن نے اجلاس میں زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ اٹھایا تاہم  اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ن لیگ نے درخواست ہی نہیں دی, پیپلزپارٹی کی درخواست پر غور جاری ہے۔بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔  پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ملاقات بھی ہوئی ہے ، ایوان کا ماحول بہتر بنانے ،گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔اپوزیشن لیڈر نے شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پروڈکشن آرڈرز کا اجرا اسیر اراکین اسمبلی کا حق ہے۔قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا کہ ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں ۔اسپیکر اسد قصر نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے لیے اپناا ختیار استعمال کر ینگے۔ جن اراکین کا معاملہ انکے سامنے ہے اس پر قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا.

ای پیپر دی نیشن