کراچی(کامرس رپورٹر)آئی ٹیکنالوجی گروپ آف کمپنیز iTeknologi Group of Companies ) ) نے ،مالی سال 2019-20کے دوران 1 ار ب روپے کی آمدنی حاصل کی ہے۔ اس موقع پر گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر، سلمان حسین کی قیادت میں گروپ کی انتظامیہ نے سخت محنت، عزم اور سرپرستی کے لیے اپنے تمام عملے،پارٹنرز، کسٹمرز اور اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیاجن کی وجہ سے یہ زبردست کامیابی حاصل ہوئی۔ اِس یادگار سنگ میل کو عبور کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سلمان حسین صاحب نے کہا:’’اللہ تعالی ٰکے فضل و کرم سے ہم نے بہت کم وقت میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ ہماری اِس کامیابی کی وجہ ہماری ٹیموں کی انتھک محنت اور جذبہ ہے۔ اِس غیر معمولی سنگ میل نے ہمارے یقین کو اور بھی پختہ کر دیا ہے کہ مسلسل جدت اور کسٹمرز کی توقعات سے بڑھ کر کام کرنا ، بہتر کسٹمر کیئر اور مؤثر سولوشنز ہی وہ راستے ہیں جن کے ذریعے مہارت حاصل کر کے انڈسٹری میں قائد کا درجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔آئی ٹیکنالوجی ایک ممتاز گروپ آف کمپنیز ہے جس کے ملازمین کی تعداد 700 جبکہ پارٹنرز کی تعداد 100 سے زائد ہے جو مختلف تجارتی شعبوں میںپہل کاراداروں کے ذریعے ایسٹ ٹریکنگ اور سیکیورٹی، جی آئی ایس اور میپنگ، انٹرنیٹ-آف-تھنگز، سافٹویئر اور آٹومیشن سولوشنز میں غیرمعمولی ترقی کر رہے ہیں۔