بی اے ایس ایف و نواز شریف یونیورسٹی ملتان کامعاہدہ

کراچی(کامرس رپورٹر)کیمیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والی دنیا کی مایہ ناز کمپنی بی اے ایس ایف نے پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔معاہدے کے تحت دونوں ادارے مختلف مصنوعات کی جانچ، تحقیق اور نشوونما پر کام کرنے کے علاوہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں انٹرنشپ پروگرامز کے ذریعے زرعی شعبے کے پائیدار مستقبل کیلئے ٹیلنٹ ڈیویلپمنٹ کیلئے بھی کام کریں گے۔واضح رہے کہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب میں واقع ہے جو بنیادی طور پرایک زرعی علاقہ ہے۔یونیورسٹی ملک کی زبردست کاشتکاری کی صلاحیت کے ذریعے اقتصادی اور ماحولیاتی فوائد کیلئے ماہرِتعلیم، محققین، صنعت اور کاشتکار برادری کے مابین مضبوط روابط فراہم کرہی ہے۔ سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ٹیلنٹ ڈیویلپمنٹ، جدید تحقیق، وسائل کے اشتراک اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر توجہ رکھنا ادار ے کی اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن