کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سابق جائنٹ کے سکریٹری اور چیئرمین آر جے کمیشن پی بی ایف علی اکبر شاہ قادری نے ایک بیان میںپاکستان میں باکسنگ کی تیزی سے ہونے والی تباہی کو روکنے کے لئے، یہ ضروری ہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تمام عہدیداروں کی جگہ مخلص شخصیات کو منتخب کیا جائے، جو اپنے وسائل اور وسیع تر قومی و بین الاقوامی تعلقات سے پاکستان باکسنگ کو دوبارہ عروج دے سکیں۔ پنجاب میں پندرہ سال کے بعد، باکسنگ میں مشہور باکسر عابد باکسر کی آمد سے مایوس باکسنگ حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ تمام باکسنگ حلقوں،محکموں،سروسز سمیت، وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ اور کھیل کے تمام صوبائی وزراء سے اپیل ہے کہ پاکستان باکسنگ کی ماضی کی کامیابیوں کو مدنظر رکھیں اور پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے موجودہ نااہل عہدیداروں کی جگہ پاکستان کی ایک مشہور باکسنگ شخصیت بنائیں۔