کراچی (اسپورٹس رپورٹر) حکومت حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھیلوں کی سر گر میاں بحال کرے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے پی آئی ایچ ہیلتھ پرو گرام کی ڈائریکٹر انیتا شاہین نے اپنے بیان میں حکو مت سے مطالبہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دُنیا بھر سمیت پو رے ملک میں تمام سر گر میاں بحال کی جا رہی ہیں ۔ تو ایک ایسی صحت مند سر گر می جو ان حا لات میں بے حد ضروری ہے کو بحال کر نے میں کیا قبا حت ہے ۔ ان تمام منفی سر گرمیوں سے مستقبل کے معماروں کو بچانے کے لئے کھیلوں کی سر گرمیوں کو حکومتی ہدایت کے مطابق حفاظتی اقدامت کو اپنا تے ہو ئے بحال کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اسی طرح جمنازیم کو بھی کھول دینا چاہئے ۔ کھیلوں کی سر گر میاں بحال ہو ں تو مختلف کھیلوں کی تنظیموں کی بھی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ تمام تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کھلاڑیوں کو پا بند کریں کہ وہ پاسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی کریں کھیلوں کی بحالی سے ہم اس عالمی وباء کو بھی شکست دے دیں گے ۔ انہوں نے وفاقی وزیر برائے بین الصو بائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے اس بیان کا بھی خیر مقدم کیا جس میں انہوں نے عید الاضحی کے بعد کھیلوں کی سر گر میاں بحال کر نے کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی کھیلوں کی بحالی کی ضمن میں اُستاد اسلم رو ڈا اکیڈمی گو جرہ کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی خاور جاوید کے مطالبات کی تائید و حمایت کرتے ہو ئے ان کی کو ششوں کو سراہا ۔
حکومت حفاظتی اقدامات کے ساتھ کھیلوں کی سر گر میاں بحال کرے ۔ انیتا شاہین
Jul 29, 2020