لاہور(سپورٹس ڈیسک)ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کے فارورڈ کھلاڑی ماریانو ڈیاز کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ ان کی آئندہ ہفتے چیمپئنز لیگ کے میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ۔ کلب کے مطابق کھلاڑیوں کے ٹیسٹ گزشتہ پیر کو کرائے گئے تھے ۔ ڈیاز کی صحت ٹھیک ہے تاہم انہیں گھر پرکرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے ۔