لاہور (کامرس رپورٹر) مقامی تھوک مارکیٹ میں چینی کی 100 کلو کی بوری کی قیمت 8800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی اور منڈی میں چینی کا ریٹ 88 سے 90 روپے کلو ہوگیا ہے جبکہ پرچون میں اس کا ریٹ 95 روپے فی کلو سے تجاوزکر گیا ہے۔ گزشتہ آٹھ روز میں فی بوری ایکس مل قیمت میں 500 روپے اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ گزشتہ روز لاک ڈائون کے باعث کئی علاقوں میںآٹے کے تھوک فروشون کی دوکانیں بند تھیں جس سے آٹے کی سپلائی کا نظام متاثر ہوا تاہم آٹے کی قیمتوں میں کو ئی فرق نہیں آیا۔ فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ تک آٹے کی قیمت اور سپلائی میں بڑی تبدیلی کا امکان نہیں تاہم عید کے فوری بعد آٹے کی سپلائی میں کمی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔