زخمی افغان فوجی کا سی ایم ایچ پشاور میں علاج: صحت یاب ہوکر واپس چلا گیا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغان نیشنل آرمی کی استدعا پر ایک زخمی افغان فوجی کا سی ایم ایچ پشاور میں علاج کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس زخمی سپاہی کے علاج کیلئے پاکستان کو 14 جولائی کو استدعا موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد افغان سپاہی کو سی ایم ایچ پشاور میں ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔ مکمل صحت یابی کے بعد افغان سپاہی کو گزشتہ روز طورخم بارڈر کے ذریعہ افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔ افغان عسکری حکام نے پاک فوج سے اپنے فوجی کے علاج کی درخواست کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...