پاکستان، چین، افغانستان، نیپال کا کرونا کیخلاف جنگ، معیشت بحالی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

Jul 29, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کرونا کی صورتحال پر چین ‘ پاکستان‘ افغانستان اور نیپال کے وزراء خارجہ کی ٹیلی کانفرنس ہوئی۔ چین کی زیر صدارت ہونے والی ٹیلی کانفرنس میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزراء خارجہ نے کرونا کے خلاف جنگ اور معیشت کی بحالی کیلئے ملکر کام کنے پر اتفاق کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ کرونا مشکلات پر قابو پانے کیلئے پڑوسی ممالک سے ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کرونا کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے لوگوں کی صحت‘ معاشی حالت اور نظام زندگی بہتر بنانا ہے۔ چاروں ممالک کرونا کے خلاف اجتماعی علاقائی تعاون کے ساتھ کام کریں اور کرونا ویکسین بنانے کیلئے بھی ملکرکام کریں۔ کرونا وبا کے بعد کی معاشی صورتحال بہترکرنے کیلئے بھی چاروں ممالک کا ملکر کام کرنا ضروری ہے۔ وزراء خارجہ نے کرونا کے خلاف جنگ میں چین کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ چاروں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے سلک روڈ آف ہیلتھ بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزیدخبریں