فضل الرحمنٰ کے بھائی کراچی میں ہمارے مہمان‘ آرام سے جائیں گے: صوبائی وزیر ناصر حسین

Jul 29, 2020

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر سندھ ناصر حسین نے مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی ضیاء الرحمٰن کے بارے میں سوال پرکہا ہے کہ ابھی تو وہ آئے ہیں۔ مہمان کو اتنی جلدی روانہ نہیں کیا جاتا۔ وفاقی حکومت کو بتایا کیوں نہیں آیا۔ جب انہیں یہاں بھیجا گیا تھا۔ چھ ماہ پہلے وفاق کو پتہ نہیں تھا کہ وہ فضل الرحمٰن کے بھائی ہیں۔ ضیاء الرحمٰن ہمارے مہمان ہیں۔ آرام سے جائیں گے۔

مزیدخبریں