لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر ابتسام الہیٰ ظہیر نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور تحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی جبکہ وفد میں معتصم الہیٰ ظہیر، ڈاکٹر عبدالغفور، محمد علی یزدانی، صابر فاروق رحیمی، فیصل افضل شیخ اور محمد عمران شامل تھے۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ تحفظ بنیاد اسلام بل کا مقصد تمام مسالک میں محبت، بھائی چارہ اور احترام کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر حضرت سیدنا محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاتم النبیین لکھا جائے گا اور تمام مقدس ہستیوں کے ناموس کی حفاظت ہو سکے گی۔
پرویز الہیٰ سے ملاقات: تحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت کرتے ہیں: ابتسام الہیٰ ظہیر
Jul 29, 2020