ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ کوئی بھی وزارت یا محکمہ اپنے صدر دفتر میں غیرملکی فن کاروں کے شہ پارے نہ سجائے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر یہ ہدایت شاہ سلمان نے جاری کی ہے۔ تمام سرکاری اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ صرف سعودی فن کاروں کے شہ پارے ہی آویزاں کریں۔ غیرملکی فن کاروں کی تخلیقات نہ سجائیں۔یاد رہے کہ سعودی کابینہ نے اس سے قبل وزارت ثقافت کو ہدایت دی تھی کہ وہ سعودی فن کاروں کے شہ پاروں کا ریکارڈ تیار کرے اور تمام سرکاری اداروں کو ان سے متعارف کرانے کا اہتمام بھی کیا جائے۔