عید سے قبل اچانک مارکیٹیں بند کرنے کیخلاف، حمزہ شہباز کی رہائی کیلئے قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو رہا کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منتخب عوامی نمائندے کو طویل ترین جوڈیشل ریمانڈ میں رکھا جارہا ہے۔ دریں اثناء پنجاب حکومت کی جانب سے عید سے چند دن قبل اچانک مارکیٹس بند کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کروائی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کا مارکیٹس بند کرنے کا فیصلہ یکطرفہ ہے۔ حکومت تاجروں کو ایس او پیز کے ساتھ دکانیں کھولنے کی اجازت دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...