پیانگ یانگ (اے پی پی) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا ہے کہ ان کے جوہری ہتھیاروں ملکی دفاع کی ضمانت ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ جوہری اسلحہ ترک نہیں کریں گے جو امریکہ کا ایک بڑا مطالبہ ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے منگل کو 1953ء میں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ بندی کے لیے عارضی صلح کرنے کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پرسابق فوجیوں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے قابل اعتماد اور موثر جوہری دفاع نے اس سرزمین پر جنگ کے امکانات کو ختم کر دیا ہے اور یہ ہماری قومی سلامتی اور تحفظ کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شمالی کوریا کو امریکہ کے ممکنہ حملے کے خلاف اپنے جوہری ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار ملک کے دفاع کی ضمانت ہیں: کم جونگ
Jul 29, 2020