عوام کوارزاں نرخوں پر اشیائے خوردو نوش فراہم کی جائیں

Jul 29, 2020

حضرو (نامہ نگار)ضلعی صدر انجمن تاجران سلیم خان علی زئی نے کہا کہ صوبائی حکومت عید الاضحی کے موقع پر حضرو شہر کی تاجر برادری اور کاروباری حلقوں ، چھوٹے دکانداروں کو مکمل معاشی تحفظ فراہم کرنے کو یقینی بنائیں ۔ صدر سلیم خان علی زئی کے رہائش گاہ تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ضلعی تحصیل انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کمر توڑ مہنگائی اور محنت کش طبقے کو جو کاروبار میں خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے اس کی وجہ سے شہر کا کاروباری طبقہ بے حد پریشان ہے، جبکہ منڈی مویشیاں میں جانوروں کی خرید و فروخت میں و ہ پہلے جیسا جو ش و خروش جذبہ نظر نہیں آرہا ہے جبکہ حضرو شہر کا کاروباری طبقے اور دیہی علاقے کے لوگوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے دور رہنے کیلئے وہ تمام حفاظتی تدابیر اور احکامات پر پوری طرح سختی سے عمل در آمد کرنے بھرپور کوشش اور ضلعی انتظامیہ کے احکامات پر پوری طرح عمل درآمد کیا ہے ۔ سلیم خان علی زئی نے تاجروں اور چھوٹے دوکانداروں پر زور دے کر کہا ہے کہ وہ عید الاضحی کے مقدس موقع پر عوام کوارزاں نرخوں پر اشیائے خوردو نوش سے سستے داموں فراہم کریں۔

مزیدخبریں