میاں چنوں( نامہ نگار) کسان اتحاد نے ٹی چوک میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر دھرنا دیا ،اس موقع پرپاکستان کسان اتحاد کے رہنمائو ں میاں عمیر مسعود،مہر شوکت علی سنپال و دیگر نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے عہدہ کا ناجائز فائدہ اُٹھا کر ایک مقامی صحافی رانا شہباز پر جھوٹے مقدمات درج کرواکر گرفتار کروائی ہے، کسانوںنے رانا شہباز کی رہائی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انور شاہ کو عہدے ہٹاکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔