لاہور( کامرس رپورٹر)پاک چین جوائینٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے عید الاضحی کے سلسلے میں قائم مویشی منڈیوں میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے وضع کردہ ایس او پیز کی آگاہی کیلئے حکومت پنجاب سے اشتراک کیا ہے اور اس سلسلے میں ڈیری اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے لکھو ڈیر منڈی ہربنس پورہ میں فیس ماسک کی مفت تقسیم کا سٹال لگایا ہے جس کا افتتاح صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کیا۔ سردار حسنین بہادر دریشک نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے چیمبر نے پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی اور تجارتی روابط کو فرو غ دینے کے ساتھ ساتھ ان روابط کو پاکستان کی فلاح وبہبود کیلئے بھی استعمال کیا ہے۔