لاہور(کامرس رپورٹر )صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ٹاون شپ مین بازار کادورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نیآٹا اور دیگر اشیائ ضرور یہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے بعض دکانوں پر ریٹ لسٹیں آویزاں نہ ہو نے پر انتظامیہ اور متعلقہ افسران کی سخت سرزنش کی۔ میاں اسلم اقبال نے ناقص کارکردگی پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو اسکے محکمے میں واپس بھجوانے کا حکم دیا۔ میاں اسلم اقبال سمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود دکانیں کھلی ہونے پر انتظامیہ پر برہم ہو گئے۔مارکیٹوں میں صفائی کی صورت حال بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے میدان عمل میں ہوں، متعلقہ افسران بھی فیلڈ میں رہیں۔اشیاء ضرور یہ کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ کوتاہی یا غفلت کی کوئی گنجائش نہیں،تمام دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں ہونی چاہیے۔
ناقص کارکردگی پر ٹاؤن شپ بازارکے پرائس مجسٹریٹ کومحکمہ واپس بھیج دیا گیا
Jul 29, 2020