کراچی (نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل کہا کہ کراچی لاوارث نہیں ہے ملکی معاملات چلانے میں کراچی کے لوگوں کا بڑا عمل دخل اور کاوشیں شامل ہیں وفاقی اور سندھ حکومت پوائنٹ اسکورننگ بند کریں۔ وہ ضلع ملیر میں نائب صدر سندھ ملک تاج کے دفتر کے دورہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر سندھ علی اکبر گجر، رانا احسان، خواجہ طارق نذیر، امان آفریدی، فیروز خان، ملک شیر احمد اعوان، ندیم اختر آرائیں، دلاور جدون، حاجی صالحین تنولی، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، ملک حاکم، حاجی محمد اقبال، سلیم شہزاد، محمد اکبر چیمہ، احمد زیب خان، میاں محمد اقبال، سید عاقب شاہ، اسرار محمد، بخت رواں، عبدالجبار جٹ، ملک جاوید اقبال، محمد ادریس سومرو، فیصل بخاری، مشرف ملک، ساجد حسین، احمد اعوان، انظار میڈیکل، محمد اللہ، فہیم اقبال، عمران احمد، تبارک خان، نیاز علی خان، نعیم خان، ملک عطا، سوشل میڈیا سندھ کے صدر خرم عباس بھٹی اور ریحان شیخ ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے کراچی شہر شدید متاثر ہوگیا حکومت کو بارشوں کی پیشگی اطلاعات اور کثیر فنڈزکے باوجود شہر کا یہ حال سمجھ سے بالا تر ہے یہ فنڈ آخر کہاں گیا اسکا حساب دیا جائے کیونکہ نالوں کی صفائی نہیں ہوئی اور گجر نالے کا آس پاس کی آبادی میں اور کندھوں تک پانی جمع ہے اس پانی نے ناظم آباد بلاک میں پانی جمع ہوگیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے کارکنان متحرک ہیں اور شہریوں کی خدمت اپنی مدد آپ کے تحت کررہے ہیں۔ اسی بنا پر آنے والے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ(ن)ہی کامیاب ہوکر عوام کو سہولتیں فراہم کریں گے۔ PML(N) سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ وفاقی، صوبائی اور کراچی میں بلدیاتی حکومت نے ملکر اپنی نااہلی و کرپشن کی بنا پر کراچی کے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے اور حالیہ دو روزہ بارش نے شہر کی تباہی اور ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کراچی کے جنرل سیکریٹری ناصر الدین محمود نے کہا کہ کراچی کوئی لوٹ کا مال نہیں آخر حکومت کا پیٹ کب بھرے گا فنڈز کی خرد برد نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن)کے کارکنان ہر طرح شہر کراچی کے باسیوں کی مدد و تعاون کریں۔