امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

واشنگٹن (این این آئی)رابرٹ او برائن ٹرمپ انتظامیہ میں کورونا کا شکار ہونے والے سب سے سینیئر رکن ہیں جن میں مہلک وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر رابرٹ اوبرائن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ رابرٹ او برائن ٹرمپ انتظامیہ میں کورونا کا شکار ہونے والے سب سے سینیئر رکن ہیں جن میں مہلک وائرس کی معمولی علامات پائی گئی ہیں۔کورونا کی تشخیص کے بعد امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے تنہائی اختیار کر کے محفوظ مقام سے کام شروع کر دیا ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پنس کے لیے فی الحال خطرے کی کوئی بات نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...